ابنا: شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے بدھ کے روز الدراز کے علاقے ميں کئي مکانات پر حملے کئے ہيں اور پانچ افراد کو گرفتار کرکے لے گئي ہے۔ الدراز کے علاقے ميں کافي عرصے سے حکومت مخالف مظاہرے کئے جارہے ہيں۔ جميعت وفاق ملي کے مطابق شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے صرف ستمبر کے مہينے ميں دوسو چودہ افراد کو گرفتار کيا ہے جن ميں چاليس نوجوان اور دو خواتين بھي شامل ہيں۔جميعت وفاق ملي نے ملک پر مسلط خانداني آمريت کے ہاتھوں انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر کے مہينے ميں نوجوانون کي گرفتاريوں کے واقعات ميں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ متعدد گرفتار شدگان کو قيد کي سزائيں بھي سنائي گئي ہيں۔ بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور اس ملک کے عوام ملک ميں جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کر رہے ہيں۔
.......
/169